آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی روضہ رسولﷺ پر حاضری، ریاض الجنہ میں نوافل بھی ادا کئے


Faizul Hassan Posted on August 24, 2018

اسلام آباد: حج کی سعادت کےبعد آرمی چیف کی مدینہ منورہ آمد ، روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی، سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریاض الجنہ میں نوافل بھی ادا کئے ، ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا ئیں بھی مانگیں۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں، پاک فوج کے سربراہ نے گزشتہ روز سعودی ولی عہد سے منیٰ ملاقات کی تھی جس میں شہزادہ محمد بن سلمان نے پاک فوج کی مختلف چیلنجز کے خلاف کامیابیوں کو سراہا۔