آصف زرداری کیخلاف سوئس مقدمات دوبارہ نہیں کھل سکتے، نیب


Faizul Hassan Posted on August 09, 2018

اسلام آباد: نیب نے این آر او کیس سے متعلق اپنا جواب سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے جس مین کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف سوئس مقدمات کو دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا۔

نیب نے جواب میں کہا کہ سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کے حوالے سے باقاعدہ انکوائری کی گئی تاہم اس وقت کی نیب اتھارٹی نے کہا کہ اختیارات کےغلط استعمال کے شواہد نہیں ملے،سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے نیب کے جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ این آر او قانون کے اجراء سے نقصان کی تفصیل دستیاب نہیں، این آر او سے نقصان کے تعین کے بعد عدالت جو حکم دے گی اس پر عمل کریں گے۔