ایف ایس سی میں کم نمبر آنے پرطالب علم نے خودکشی کرلی


Faizul Hassan Posted on August 10, 2018

چترال:ایف ایس سی میں کم نمبر آنے پر ایک اور طالب علم نے خود کشی کرلی۔2 دن میں کم نمبر آنے یا فیل ہوجانے کی صورت میں طالب علموں کی خود کشی کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کھوت تور کہو کا رہائشی فرید ولد اکبر ایف ایس سی پارٹ ون میں کم نمبرآنے پر دلبرداشتہ تھا۔پولیس کے مطابق امتحانی نتائج سے دلبرداشتہ طالب علم فرید نے پستول سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ایف ایس سی کے انتائج کا اعلان پیر کے دن کیا گیا تھا جس کے بعد سے خودکشی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔