جہانگیر ترین کی نا اہلی برقرار پارلیمانی سیاست سے ہمیشہ کیلئے آوٹ !


Hashir Khattak Posted on September 27, 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ اف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیرخان ترین کی نااہلی کے خلاف نظر ثانی درخواست مسترد کردی۔

دسمبر 2017میں سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو آرٹیکل (ایف )(١)62کے تحت نا اہل کیا 

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جہانگیر ترین کی نظر ثانی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے آغاز میں جہانگیر ترین کے وکیل سکندر مہمند نے اپنے دلائل کا آغاز کیا تو ان کی آواز بلند ہوگئی جس پر چیف جسٹس نے ان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ آواز نیچے رکھی

جہانگیر ترین کے وکیل نے عدالت میں آواز بلند ہونے پر معافی مانگی اور کہا کہ وہ تیز آواز میں بولنے کے عادی ہیں۔