جیل کی کوٹھری کو اپنے سامنے دیکھ کر بھی پاکستان جارہا ہوں،نواز شریف


Faizul Hassan Posted on July 11, 2018

اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جیل آئے یا پھانسی قدم نہیں رکیں گے، میری خواہش ہے کہ کلثوم نواز کو آنکھیں کھولتا دیکھ سکوں ،کلثوم نواز کو اللہ کے سپرد کرکے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا ہے،جیل کی کوٹھری کو اپنے سامنے دیکھ کر بھی پاکستان جارہا ہوں ،عوام کی حاکمیت بحال کریں گے،میرے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا، مریم نوازکاکیاقصور تھا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری تین نسلوں نے احتساب کا سامنا کیا،ہےکوئی پاکستانی جس کی3نسلوں کواس طرح کےاحتساب کاسامناکرنا پڑا؟کیا اس طرح خیالی ثبوتوں پر سزا سنا دی جاتی ہے،لاڈلوں کوکسی ترازومیں اورہمیں کسی اورترازومیں تولاجاتاہے، آئین اور قانون کا مذاق کب تک اُڑایا جائےگا،بیٹےسےتنخواہ نہ لینےپرنااہل کیا گیا،40 دیگر ریفرنسز بھی عدالتوں میں چل رہے ہیں،عدالتوں میں دیگر ریفرنسز کی کتنی پیشیاں اور سماعتیں ہوئیں، ہمارے سوالوں کا جواب آنا چاہیے،پاکستان کےہر ادارے کا احترام کرتا ہوں،دنیا بھر کی دھمکیوں کے باوجود پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، جس قوم نے مجھے تین بار وزیراعظم بنایا اس قوم کا قرض اتارنے آرہا ہوں۔