حق بات کروں گا،چاہے کچھ بھی سہنا پڑے.نواز شریف ڈٹ گئے ،دھمکی بھی دے ڈالی


Mian Fayyaz Ahmed Posted on May 14, 2018

میاں نواز شریف کا احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میرے بیان میں کون سی چیز غلط ہے مجھے اس بات کا جواب چاہیئے میری بات کی تصدیق جنرل مشرف،رحمان ملک اور جنرل درانی نے کی تھی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شواہد کے باوجود ممبئی حملوں کا ٹرائل مکمل کیوں نہیں ہوا یہ سوال پوچھنے والے کو غدار کہلوایا جارہا ہے،کیا ملک اور آئین توڑنے والے محب وطن ہیں؟کیا وہ محب وطن تھے جنہوں نے ججوں کو اٹھا کر باہر پھینک دیا،غدار اسے کہا جارہا ہے جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ہے ۔