رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا،کل پہلا روزہ ہوگا


Faizul Hassan Posted on May 16, 2018

اسلام آباد:رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے،ملک بھر میں کل پہلا روزہ ہوگا،تمام اہل اسلام کو رمضان المبارک کا چاند مبارک ہو تمام اہل اسلام کو رمضان المبارک کا چاند مبارک ہو،مفتی منیب الرحمان کی جانب سے اعلان کر دیا گیا ہے،ملک بھر میں کل بروز جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا آج ملک بھر میں تراویح کا اہتمام کیا جائے گا،ملک بھر میں اور بیرون ملک موجود مسلمانوں کو رمضان کی بہت بہت مبارک ہو۔

مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ نتھیاگلی،ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں علماء کی بڑی تعداد کی جانب سے چاند دیکھا گیا ہے،ابھی بھی شہادتیں موصول ہورہی ہیں لیکن ملک بھر میں تراویح پڑھی جائیں گی اسی لیے مزید انتظار کرنا ٹھیک نہیں ہے۔