رمضان میں لاٹری والے شو بالکل نہیں ہوں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیل پر فیصلہ سنادیا


Faizul Hassan Posted on May 16, 2018

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چند روز قبل رمضان میں ہونے والے بے ہودہ شوز کے خلاف نوٹس لیا تھا جس میں جسٹس شوکت عزیز کا کہنا تھا کہ رمضان میں لاٹری والے شو بالکل نہیں ہوں گے ہر چینل پانچ وقت کی اذان ضرور سنائے گا اور جس طرح سے آپ لوگ کرکٹ پر تبصرہ کرنے کے لیے بڑے تجزیہ کار بلاتے ہیں اسی طرح رمضان میں دین کی باتیں بتانے کے لیے کوئی عالم دین بلائیں گے۔

اس فیصلہ کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی جس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل سنا دیا ہے اور اپیل کو مسترد کردیا ہے۔