سابق سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ نئے گورنراسٹیٹ بینک تعینات


Asad Mahmood Posted on July 07, 2017

اسلام آباد (سٹاف رپورٹ) سابق سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ کو 3 سال کے لئے گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ کی بحیثیت گورنراسٹیٹ بینک تقرری کردی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ طارق باجوہ سابق سیکرٹری خزانہ بھی رہے ہیں اور اب انہیں 3 سال کے لئے گورنراسٹیٹ بینک مقرر کیا گیا ہے۔ صدرمملکت ممنون حسین نےطارق باجوہ کی تقرری کی منظوری اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ کے سیکشن 10/3 کے تحت کیا۔