سپریم کورٹ نے شیخ رشید کو اہل قرار دیدیا


Mian Fayyaz Ahmed Posted on June 13, 2018

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نااہلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اہل قرار دیدیا گیا ہے،سپریم کورٹ نے شکیل اعوان کی درخواست خارج کردی ہے،جسٹس شیخ عظمت سعید نے مختصر سا فیصلہ پڑھ کر سنایا ہے۔

شیخ رشید کا عدالت سے نکلتے ہی کہنا تھا کہ اللہ نے مجھے عزت بخشی ہے،شہباز شریف،نواز شریف میں آرہا ہوں،میں آمروں کی پیداوار نہیں ہوں،جو میری سیاسی موت دیکھ رہے تھے ان کی سیاسی زندگی دیکھنا چاہتا ہوں،عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بناؤں گا،حکومت بنا کر چوروں کو لٹکاؤں گا۔

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فل کورٹ بنانے کا کہا تھا۔