شاہد آفریدی سے تعلقات کی ٹوئیٹس کرنا میری غلطی تھی،عرشی خان کا اعتراف


Faizul Hassan Posted on June 04, 2018

اسلام آباد:بگ باس سیزن 11 میں شریک اسکینڈل گرل عرشی خان کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی سے متعلق انہوں نے جو بھی ٹوئیٹس کی ہیں وہ غلط ہیں۔

اداکارہ عرشی خان نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے گذشتہ برس اپنی ٹوئیٹس میں کہا تھا کہ ان کے شاہد آفریدی کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں،بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں عرشی کا کہنا تھا کہ مجھے شاہد آفریدی سے متلعق ایسے نہیں کہنا چاہیئے تھا یہ ایک حساس معاملہ ہے ان کے مجھ پر بے شمار احسانات ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عرشی خان فحاشی کے کاروبار چلانے اور نیم برہنہ ہوکر جسم پر پاکستان اور بھارت کے پرچم بنانے کے کیس میں بھی گرفتار ہوچکی ہیں۔