شمالی یمن :فوجی اتحاد کے فضائی حملے میں 43 افراد جاں بحق


Faizul Hassan Posted on August 09, 2018

شمالی یمن:سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد کے فضائی حملے میں کم سے کم 43 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 35 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

یمنی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سرحد سے متصل صوبہ سادا کی ضحیان مارکیٹ میں ایک سکول بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں بچے سکول جارہے تھے۔

دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد کا کہنا ہے انھوں نے حوثی باغیوں کو نشانہ بنایا ہے جنھوں نے سعودی عرب کے جنوب میں میزائل فائر کیا تھا جس سے ایک شخص ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے تھے۔