شکارپور:مچھلی تالاب میں ڈوب کر 3 بچیوں سمیت 4 بچے جاں بحق


Faizul Hassan Posted on August 16, 2018

شکارپور:شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین کے مضافاتی علاقے میں واقع فیض محمد منگی گاؤں میں ایک مچھلی کے تالاب میں 3 بچیوں سمیت 4 بچے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

ڈوبنے والے بچوں کی شناخت 4 سالہ بسمہ، 5 سالہ برکھا، 5 سالہ حمزہ اور 5 سالہ ہما کے نام سے کی گئی رپورٹس کے مطابق مچھلی کے تالاب میں گرمی کی وجہ سے ایک بچی نہاتے ہوئے ڈوب گئی تھی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق تمام بچے ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوئے۔

تین کم عمر بہن بھائیوں کے ڈوب جانے کے اس المناک حادثے کے باعث علاقے کی فضا انتہائی سوگوار ہوگئی تھی۔