شہبازشریف نے بہاولپور میں یونیورسٹی آف وٹیرنری اینڈ اینیمل سائنسزاور وکٹوریہ ہسپتال میں نئے منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کردیا


Mian Fayyaz Ahmed Posted on May 30, 2018

اسلام آباد:وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ جب میں نےہسپتالوں کےاچانک دورےشروع کئےتو اکثران کانتیجہ متعلقہ عملےکی معطلی میں نکلتا۔پھرہم نےمحکمہ صحت کو2حصوں میں تقسیم کرکےاس کی اصلاح وترقی کےلئےدن رات ایک کئے جس کے بے مثال نتائج سامنےآئے۔ میں آج بھی ہسپتالوں کےدورےکرتا ہوں،مگراب مجھےکسی کومعطل نہیں کرناپڑتا۔یہ ہے تبدیلی۔

میاں شہباز شریف ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور کی نئی بلڈنگ کے افتتاح کے بعد اب بہاولپور میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیب،چولستان یونیورسٹی اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا افتتاح کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی یہ باتیں ہیں کہ جنوبی پنجاب میں کوئی کام نہیں‌ہوا ہے کوئی ادھر آکر تو دیکھے اس کو معلوم ہوجائے گا۔