شہریار آفریدی اور شوکت یوسفزئی سمیت متعدد پی ٹی آئی ارکان کو ٹکٹ مل گیا


Mian Fayyaz Ahmed Posted on June 09, 2018

اسلام آباد:تحریک انصاف کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کی جانب سے مزید ٹکٹ جاری کر دیے گئے ہیں،این اے 72 سیالکوٹ سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جبکہ شہریار آفریدی کوہاٹ سے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گے،شوکت یوسفزئی شانگلہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے میدان میں اتریں گے۔

اس کے علاوہ حمیدہ شاہد دیر سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گی ،یاد رہے کہ اپر دیر کا یہ وہ حلقہ ہے جہاں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی،تحریک انصاف نے اس حلقے سے کسی مرد امیدوار کی بجائے خاتون امیدوار میدان میں اتاری۔