شیخ رشید سے مقابلہ سیاسی میدان میں ہوگا،،سارے ضابطے صرف نواز شریف کو سزا دینے کے لیے ہیں،سعد رفیق


Faizul Hassan Posted on June 13, 2018

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے،عدالت نے شیخ رشید کو اہل قرار دیدیا ہے۔

شیخ رشید کی اہلی پر ن لیگ والے شدید غم و غصے میں ہیں،خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عدالتوں سے سیاستدانوں کی نااھلی کی حمایت نہیں کرتے،شیخ رشید سے مقابلہ سیاسی میدان میں ھو گا،سارے ضابطے صرف نواز شریف کو سزا دینے کے لئے ھیں ،قوم کُھلی آنکھوں سے سب زیادتی دیکھ رھے ھے۔

دوسری جانب ن لیگ کی ایم پی اے حنا بٹ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے لئےانصاف کا اور معیار اور شیخ رشید کے لئے اور معیار، دن بدن انصاف سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔