علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات کو عدالت میں لے جانے کا اعلان کر دیا


Faizul Hassan Posted on April 19, 2018

مشہور گلوکارہ میشا شفیع نے آج اپنی ایک ٹوئیٹ میں اداکار و گلوکار علی ظفر پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے مجھے 2 مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے،ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی اس وقت نہیں ہوا جب میں نوجوان تھی بلکہ اس وقت ہوا جب میں انڈسٹری میں اپنے قدم جما چکی تھی اور 2 بچوں کی ماں تھی ۔

ان کی اس ٹوئیٹ کے جواب میں علی ظفر نے بھی ایک ٹوئیٹ کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں مشا شفیع کے تمام الزامات کی تردید کرتا ہوں،میں ان الزامات کو عدالت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کروں گا،خاموش رہنا کوئی حل نہیں ہے۔