عمران خان آج وزیراعظم پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے


Faizul Hassan Posted on August 18, 2018

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک کے 22 ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے جب کہ وہ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

تقریبِ حلف برداری صبح 9 بجے کے قریب ہو گی۔ عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد عمران خان باضابطہ طور پر وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔ عمران خان نے اس تقریب میں سادگی اختیار کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے ہیروز کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی شریک ہوں گے۔