عمران خان کا 2 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا


Faizul Hassan Posted on August 07, 2018

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے این اے 53 اور این اے 131 سے کامیابی کے نوٹیفکیشن روک دیے۔

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی جیت کا 3 حلقوں سے مشروط نوٹیفکیشن جاری، دو حلقوں کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا، پرویز خٹک اور ایاز صادق کی کامیابی کا بھی مشروط اعلان کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمران خان کی بنوں، کراچی اور میانوالی سے کامیابی کا مشروط نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، تین حلقوں سے عمران خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط ہو گا۔