عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیےسابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو لاہور پہنچ گئے


Faizul Hassan Posted on August 17, 2018

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو براستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچے جس کے بعد شام 5 بجے تک ان کی اسلام آباد آمد متوقع ہے۔

سدھو نے لاہور آمد کے بعد واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ عمران خان کا وزیر اعظم بننا خوش آئند ہے ، انہوں نے کہا کہ میری جانب سے پوری پاکستانی قوم اور عمران خان کو پرامن انتخابات پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد قبول ہو۔ میں بھارت سے محبت کا پیغام لے کر آیا ہوں ۔

پاکستان کی طرف سے نوجوت سنگھ سدھو کو دوہفتے کا ویزا جاری کیا گیا ہے، عمران خان نے سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر اور کپل شرما کوبھی مدعوکیا تھا تاہم اپنی مصروفیات کے باعث ان دونوں نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی تھی۔