فوج کوانتخابی عمل میں بے ضابطگی خود دور کرنے کا اختیار نہیں،یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے ترجمان پاک فوج


Mian Fayyaz Ahmed Posted on July 10, 2018

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ووٹ دینا ہر کسی کا حق ہے، جو شخص جس مرضی شخص کو چاہے ووٹ ڈال سکتا ہے جو کوئی بھی اس کا پسندیدہ ہو،فوج کو انتخابی عمل میں موجود بے ضابطگیاں خود دور کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے،بیلٹ باکس میں 100 ووٹ ڈالے گئے ہیں تو 100 ہی نکلنے چاہیئیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخاب کے دن ووٹر کسی بھی دباؤ کے بغیر اپنا ووٹ کاسٹ کریں جب کہ انتخاب کے دوران کوئی بے ضابطگی ہوئی تو اسے ٹھیک کرنا بھی الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر پریس کانفرنس میں سوال ہوتا رہا کہ انتخابات ہوں گے یا نہیں اور اس حوالے سے شکوک و شہبات کا اظہار ہوتا رہا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ تمام شکوک و شہبات نے دم توڑدیا ہے اور پاکستان انتخابات کی طرف جارہا ہے۔ فوج پہلے بھی الیکشن کمیشن کو سیکیورٹی مہیا کرتی ہے اور اب بھی کرے گی۔