فیصل آباد میں رشتے سے انکاری پر لڑکی کی والدہ کو قتل کردیا گیا


Faizul Hassan Posted on June 29, 2018

فیصل آباد: رشتے سے انکاری پر لڑکی کی والدہ کو قتل کردیا گیا، جبکہ سات سالہ کمسن بھائی کو اغوا کرلیا گیا ہے، رشتہ داروں کا شدید احتجاج جاری ہے، لواحقین نے لاش ضلع کونسل چوک میں رکھ کر روڈ بلاک کردیا ہے۔

مظاہرین نے الزام لگایا ہے کہ سمن آباد پولیس قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکے والے لڑکی کا رشتہ لینے گھر آئے تھے مگر لڑکی اور اس کے گھر والوں نے انکار کردیا جس پرلڑکے والے مشتعل ہوگئے اور لڑکی کی والدہ کو قتل کردیا، اور سات سالہ بھائی کو اغوا کر کے لے گئے۔