لاہور:دوست نے دوست کی جان لے لی


Faizul Hassan Posted on August 17, 2018

لاہور:میڈیا ذرائع کے مطابق 27سالہ وکی مسیح کو اس کے دوست عباس نے2نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی۔پولیس نے بتایا کہ ملزم اور مقتول آپس میں اچھے دوست تھے ،پولیس نے مقتول کے بھائی روبن کی مدعیت میں قتل کی دفعات لگا کر مقدمہ نمبر837/18درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔