لاہور میں ایک گھر پر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا


Faizul Hassan Posted on May 08, 2018

گارڈن ٹاؤن میں ایک تربیتی طیارہ اڑان کے دوران ہی ایک گھر پر آگرا،ذرائع کا کہنا تھا کہ طیارہ تربیتی پرواز میں تھا اور طیارے میں دو لوگ سوار تھے دونوں معجزاتی طور پر محفوظ رہے ۔

طیارے گرنے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی ہر کوئی تصاویر اور ویڈیوز بنانے میں مگن تھا۔

دوسری جانب گھر کا کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن اس گھر کی ایک دیوار جو کہ باہر کی دیوار تھی اس میں کچھ دراڑیں آئی ہیں‌،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے،ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ طیارہ کس کا تھا۔