لاہور:کوڑا کرکٹ نہ اٹھائے جانے پر شہری شدید مشکلات کا شکار


Faizul Hassan Posted on August 05, 2018

لاہور:ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نجی شراکت دار کمپنیوں کو واجبات کی ادائیگی میں ناکام ہے جس سےلاہور کچرے کا ڈھیر بن گیا۔

ایل ڈبلیو ایم سی ذرائع کے مطابق حکومت نے کمپنی کو ایک ارب ترانوے کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں لیکن بینکوں میں 2 ہفتہ وار تعطیلات کے بعدسوموار کے روز کمپنیوں کے حسابات تیار کیے جائیں گے اور منگل سے کمپنیوں کو باقاعدہ ادائیگی شروع کر دی جائے گی۔

ادھر کوڑا کرکٹ اٹھانے میں ایل ڈبلیو ایم سی کی معاون کمپنیوں نے واجبات کی ادائیگی تک کام شروع نہ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ ایل ڈبلیو سی حکام کے دفاتر خالی اور عملہ غائب ہے۔