لاہور کینال روڈ پر رات گئے سڑک عبور کرنےکے لیے بنایا گیا پل زمین بوس ہوگیا


Mian Fayyaz Ahmed Posted on June 12, 2018

اسلام آباد:لاہور کینال روڈ مین فیروز پور روڈ پر شاہ عبدالطیف بھٹائی انڈر پاس سے تھوڑا سا پیچھے کینال روڈ کو عبور کرنے کے لیے ایک پل بنایا گیا تھا جو کہ اچانک زمین بوس ہوگیا،جانی نقصان کی اطلاعات تو نہیں ہیں لیکن سڑک عبور کرتا ہوا ایک بڑا ٹرالا اس کی زد میں آگیا اور کچلا گیا،جس کے بعد اس سڑک پر ٹریفک انتہائی جام ہوگئی اور اس پل کو کرین کی مدد سے روڈ سے ہٹا کر سائیڈ پر رکھ دیا گیا اور روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مین کینال روڈ ایک اہم ترین شاہراہ ہے جہاں پر ہر وقت رش رہتا ہے،یہ تو خوش قسمتی ہے کہ پل رات کو گرا جب ٹریفک کا ہجوم کم تھا ورنہ اس سے ہونے والے نقصان کو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔