لاہور کے علاقے ہنجر وال میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق


Faizul Hassan Posted on June 22, 2018

لاہور:ہنجر وال میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے ہیں،حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے،دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے ہیں،حادثہ گزشتہ رات پیش آیا ہے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب اوباڑو میں قومی شاہراہ پر بس الٹ گئی،2 مسافر جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 1 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔