مائیک پومپیو اور وزیراعظم عمران خان کی ٹیلیفونک گفتگو، تعلقات مزید بہتر بنانے کا عزم


Faizul Hassan Posted on August 24, 2018

اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران وزیراعظم کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں میں افغانستان میں امن کو پہلی ترجیح بنانے پر اتفاق ہوا۔

امریکا کا مزید کہنا تھا کہ افغان امن عمل کو بڑھاوا دینے میں پاکستان کا اہم کردارہے۔ تاہم پاکستان نے وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق جاری کردہ امریکی بیان کو حقائق کے منافی قرار دےکر مسترد کردیا تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نورٹ نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں نومنتخب وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔