مسلح افواج کا بھاشا اور مہمند ڈیم کے لیے اپنے جوانوں کی تنخواہیں دینے کا اعلان


Faizul Hassan Posted on July 09, 2018

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاک فوج بھاشا اور مہمند ڈیم کے لیے فنڈز دے گی،پاک فوج،بحریہ اور فضائیہ کے جوان اپنی ایک دن کی تنخواہ دیں گے، جبکہ افسران اپنی 2 دن کی تنخواہیں دیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج اپنی جانب سے ایک سیٹ اپ بنارہی ہیں جس میں جوان اپنی تنخواہیں جمع کروائیں گے، واضح رہے کہ چیف جسٹس کی جانب سے خود بھی اس سلسلہ میں 10 لاکھ روپے کا چیک جمع کروایا جا چکا ہے۔