مشہور بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے کینسر کی خطرناک اسٹیج میں


Mian Fayyaz Ahmed Posted on July 11, 2018

اسلام آباد: بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ سونالی بیندرے کینسر کی خطرناک اسٹیج میں ہیں،سونالی بیندرے کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس کے مطابق اداکارہ کی غفلت کے باعث کینسر خطرناک شکل اختیار کرگیا ہے۔

تاہم سونالی نے کینسر سے ہار نہیں مانی اور انہوں نے سوشل میڈیا پرکینسر کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاج کی غرض سے نیویارک میں موجود ہیں۔ یہ خبر ان کے مداحوں پر بجلی بن کر گری ہے، انہوں نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں ان کو اپنے لمبے اور خوبصورت بال کٹواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔