مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی جاری، فائرنگ سے2نوجوان شہید


Syed Rizwan Shamsi Posted on December 13, 2018

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فوجی دہشت گردی جاری ہے۔ سوپور میں بھارتی فوج نے ظالمانہ کارروائی کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ سوپور کے گاؤں "گندبرتھ  کو قابض بھارتی فوج نے گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی شروع کر دی، اس دوران کام سے واپس آنے والے 2 نوجوانوں کو اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا اور مودی حکومت، بھارتی فوجیوں کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔ بزدل بھارتی انتظامیہ نے احتجاج پھیلنے کے ڈر سے نے علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ کی سروس بند کر دی۔