میاں صاحب کو مفروضوں کی بنیاد پہ سزا دی گئی،شہباز شریف


Faizul Hassan Posted on July 11, 2018

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کا لاہور میں الیکشن مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتہائی افسوسناک واقعہ میں بلور خاندان کے ایک اور فرزند اور 20دیگر افراد اللہ کو پیارے ہوگئے ہیں اللہ ان کے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور انکے درجات بلند فرمائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب کو مفروضوں کی بنیاد پہ سزا دی گئی اور بیٹی مریم کو 7سال کی سزا اس لیے سنادی گئی کہ وہ میاں صاحب کی معاون تھی اپنے دل پہ ہاتھ رکھ کے بتاؤ کیا اس طرح کی ناانصافی پہ مبنی فیصلہ سُنا یا دیکھا آپ نے؟ایک طرف ہماری کارکردگی ہے دوسری طرف جھوٹا اور بہتان خان ہے۔