نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا


Faizul Hassan Posted on August 21, 2018

اسلام آباد: گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا تھا جس کےبعد بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا۔ کابینہ نے نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے جب کہ حسن نواز، حسین نواز اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو گرفتار کرکے واپس پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے۔