نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال کر آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کی جائے،عمران خان


Mian Fayyaz Ahmed Posted on May 14, 2018

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیان پر بھارت میں خوشیاں منائی گئی ہیں،دیکھنا ہوگا کہ نواز شریف نہ یہ بیان کس سیاق وسباق میں دیا ہے۔

عمران خان نے نواز شریف اور شہباز شریف کے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا،ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف باہر بیٹھی طاقتوں سے مدد مانگ رہے ہیں کہ وہ آکر ان کو بچائیں،نواز شریف کے ایسے ملک مخالف بیانات پر ان کا نام ای سی ایل میں ڈال کر آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کی جائے،نواز شریف کی وفاداری صرف پیسے سے ہے۔