نواز شریف کے بیان اور بھارتی پروپیگنڈے کے بعد چودھری نثار بھی میدان میں آگئے


Mian Fayyaz Ahmed Posted on May 13, 2018

نواز شریف کے گزشتہ روز کے بیان کے بعد بھارتی میڈیا تو ویسے ہی پاکستان کے خلاف نواز شریف کے انٹرویو کو دکھا رہا ہے۔

چودھری نثار علی خان بھی نواز شریف کے بیان کی وضاحت کرنے کے لیے میدان میں آئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ہٹ دھرمی اور عدم دلچسپی ہی بھارتی ممبئی حملوں کی تفتیش میں پیشرفت میں رکاوٹ کا باعث بنی،شفاف تحقیقات کے بعد کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بھارت نے کوئی دلچسپی نہیں لی اور بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے اس واقعہ کو استعمال کیا ۔

ن لیگ کی ماروی میمن بھی چودھری نثار کی حمایت میں کھڑی ہوگئیں ان کا کہنا تھا کہ نثار علی خان نے محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔