نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا گرفتاری دینے کا اعلان


Faizul Hassan Posted on July 08, 2018

اسلام آباد: کیپٹین صفدر جن کو احتساب عدالت کی جانب سے 1 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے وہ عدالت کا فیصلہ آتے ہی غائب ہوگئے تھے،نیب کی ٹیموں نے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے تھے،لیکن وہ مل نہ سکے لیکن اب انہوں نے اپنے آڈیو پیغام میں اپنی گرفتاری دینے کا اعلان کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مانسہرہ شہر کے درمیان سے گرفتاری دینے کا سوچا تھا، لیکن پارٹی فیصلے کے نتیجے میں کسی اور شہر سے آج گرفتاری دے دوں گا، گرفتاری دینا غیرت کا تقاضا ہے اور اس حوالے سے پارٹی فیصلے کا احترام کروں گا۔