نہ کوئی این آر او دینا چاہتا ہے اور نہ کوئی لینا، شہباز شریف


Faizul Hassan Posted on August 09, 2018

اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ یا مذاکرات کے بغیر مسئلے حل ہوئے ہیں؟ لیکن نہ کوئی این آراو کو لینا چاہتاہے نہ دینا چاہتاہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ ملک میں دھاندلی والا الیکشن ہوا ہے، الیکشن سے پہلے بھی پری پول دھاندلی ہوئی، الیکشن کے دن بھی ہوئی، آج صورتحال یہ ہےکہ الیکشن جیتنے اور ہارنے والے دونوں ہی سراپا احتجاج ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر نہیں بلکہ بیرونِ ملک بھی دھاندلی کا شور ہے۔ کل اپوزیشن جماعتوں نے بھرپور احتجاج کیا، موسم کی خرابی کی وجہ سے فلائٹ کینسل ہو گئی جس کی وجہ سے میں شرکت نہیں کر سکا۔