نیب نے کیپٹین صفدر کو اڈیالہ جیل بھجوا دیا


Faizul Hassan Posted on July 09, 2018

اسلام آباد: نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور نواز شریف کے داماد کیپٹین صفدر کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

صفدرکوبکتربند گاڑی میں احتساب عدالت کے عقبی راستے سے لایا گیا، نیب راولپنڈی کی ٹیم نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو سخت سکیورٹی میں جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا، جنہوں نے مجرم کو اڈیالہ جیل بھیجنے کے احکامات دئیے جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل بھجوادیا گیا۔