وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی کابینہ کے ارکان کا اعلان کردیا


Faizul Hassan Posted on August 18, 2018

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی ہے جس میں 15 وزراء اور 5 مشیر شامل ہیں جب کہ عمران خان وزارتِ داخلہ اپنے پاس رکھیں گے۔

ایم کیو ایم کے فروغ نسیم وزیر قانون اور خالد محمود صدیقی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے وزیر ہوں گے۔ وزارت ریلوے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے سپرد کی گئی ہے جبکہ جی ڈی اے کی رکن اسمبلی فہمیدہ مرزا بین الصوبائی رابطہ کی وزیر ہوں گی۔

عمران خان نے اپنی کابینہ میں شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ، پرویز خٹک کو وزیر دفاع، اسد عمر کو وزیر خزانہ و اقتصادی امور اور شیریں مزاری کو انسانی حقوق کا قلمدان دیا ہے۔ شفقت محمود کے پاس وزارت تعلیم اور قومی تاریخ و ادب ہوں گی، فواد چودھری وزیر اطلاعات ہونگے جبکہ عامر کیانی وفاقی وزارت صحت کا قلمدان سنبھالیں گے۔