ٹریننگ کیمپ جوائن نہ کرنے پر چیلسی نےکورٹیس کو 2لاکھ پاؤنڈجرمانہ کردیا


Faizul Hassan Posted on August 09, 2018

 

لندن :چیلسی نے بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے گول کیپر تھائیبوٹ کورٹیس کو کیمپ میں رپورٹ نہ کرنے پر 2لاکھ پاؤنڈ جرمانہ کردیااور ان کی جگہ ایتھلیٹک بلباؤ کی نمائندگی کرنیوالے 23سالہ سپینش گول کیپر کیپا اریزابالاگا سے 7کروڑ 16لاکھ پاؤنڈ فی سیز ن کا معاہد ہ کرلیا ۔

تھائیبوٹ کورٹیس نے ٹیم انتظامیہ کو آگاہ کیاتھاکہ وہ رئیل میڈرڈ کو جوائن کرنا چاہتے ہیں تاہم ٹیم انتظامیہ نے انہیں اجازت نہیں دی اورٹریننگ کیمپ جوائن کرنے کا کہاتھا۔

یاد رہے کہ کیپا نے گزشتہ روز چیلسی کیساتھ معاہدے کی دستاویز پر دستخط کردئیے ہیں۔