پاکستان تحریک انصاف نے3بڑی سیاسی جماعتوں کی4اہم وکٹیں گرا دیں


Asad Mahmood Posted on July 07, 2017

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نے 3بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ق) کی 4اہم وکٹیں گرادیں ، نئے شامل ہونے والے سیاستدان آج نتھیا گلی میں ایک تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی فیاض وٹو، پاکستان پیپلز پارٹی کے معظم جتوئی، نعمان لنگڑیال اور مسلم لیگ(ق) کے دیوان اخلاق نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نعمان لنگڑیال، فیاض وٹو اور دیوان اخلاق آج نتھیا گلی میں ایک تقریب کے دوران عمران خان کی موجودگی میں تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو نئے شامل ہونے والے افراد کے بارے میں مطلع کردیا ہے۔