پاکستان نے وزیراعظم اورمائیک پومپیو کی گفتگو سے متعلق امریکی بیان مسترد کردیا


Faizul Hassan Posted on August 24, 2018

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان گفتگو میں دہشت گردی کے موضوع پر کی گئی بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ حقائق کے منافی بات نہ کرے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی وزارت خارجہ کی جانب جاری یہ بیان حقائق کے برعکس ہے اور اس کی فی الفور تصحیح کی جائے۔

اس سے پہلے امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان پر پاکستان میں سرگرم تمام دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن ایکشن کی اہمیت پر زور دیا۔