پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ آج فیصلہ ہوگا


Faizul Hassan Posted on August 19, 2018

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب آج ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہےپنجاب اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے لئے کاغذات نامزدگی کل اسمبلی سیکریٹریٹ میں صبح 9 سے شام 5 بجے تک جمع کرائے گئے۔

پی ٹی آئی کے عثمان بزداراور (ن) لیگ کے حمزہ شہباز نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئےپاکستان تحریک انصاف کے امیدوارعثمان بزدار خود اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئے۔


دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے امیدوارحمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرادیئے گئے ہیں، حمزہ شہباز مصروفیات کی وجہ سے نہیں آسکے جس کے باعث ان کے کاغذات پارٹی رہنما خالد وارن نے جمع کرائے۔