چیف جسٹس نے نیب کو نواز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف ریفرنسز کا فیصلہ 4 ہفتوں میں سنانے کا حکم دیدیا


Mian Fayyaz Ahmed Posted on June 10, 2018

لاہور:چیف جسٹس میاں ثاقب نثار آج لاہور رجسٹری میں موجود ہیں جہاں پر وہ اس وقت اہم مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں،چیف جسٹس نے نیب کو حکم دیا ہے کہ وہ نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف موجود تینوں ریفرنسز کی سماعت اور فیصلہ 4 ہفتوں کے اندر اندر کردیں۔

چیف جسٹس آج جب لاہور رجسٹری میں پہنچے تو وہاں پر لوگوں کا ایک بڑا ہجوم تھا جس میں خواتین بھی شامل تھیں ایک خاتون نے چیف جسٹس کی گاڑی کو بھی روکنے کی کوشش کی،تمام لوگ انصاف کے حصول کے لیے وہاں موجود ہیں،عدالت نے ملوں کو بقایا جات کی ادائیگی2 دنوں میں کرنےکاحکم دے دیا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے خدیجہ صدیقی حملہ کیس میں متاثرہ لڑکی کی جانب سے اپیل دائر ہونےپر ازخود کیس بھی نمٹا دیا۔