ڈپٹی کمشنر لودھراں کا اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ


Mian Fayyaz Ahmed Posted on June 29, 2018

لودھراں : ڈپٹی کمشنر ثاقب علی عطیل نے آج اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اس مو قع پر ایم ایس ڈاکٹر شعیب اقبال، ڈاکٹر قربان نبی، ڈی ایم او محمد مختار احمد،سپورٹ منیجر ڈی ایچ کیو راؤ اسلام بھی اس مو قع پر مو جود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے آؤٹ ڈور پرچی سسٹم کے معا ئنے کے بعد ، مر مت ہونے والے ڈیلائسسز ، کارڈیالوجی یونٹس اور ایمر جنسی کا معا ئنہ کیا انہوں ایمر جنسی میں ایمر جنسی ادویات کی دستیابی کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے اس دوران واٹر فلٹر پلانٹ کا بھی معا ئنہ کیا اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ فلٹر پلانٹ میں مزید بہتری لائی جائے۔ انہوں نے کہا ہسپتال میں صفائی ستھرائی پر اولین توجہ دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس مو قع پر ایک بازو ٹوٹے بچے کے والد کی درخواست سنی کہ وہ اپنے مریض بچے کے بازو میں راڈ ڈالنے کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتا جس پر ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو مریض بچے کا مکمل علاج کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس کے اخراجات میں خو د برداشت کروں گا۔