کراچی:جناح ہسپتال میں پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے 2 سرکاری گھر خالی کروالیے


Faizul Hassan Posted on August 05, 2018

کراچی:جناح ہسپتال میں پولیس اورانتظامیہ نے آپریشن کرتے ہوئے 2 سرکاری گھر خالی کروالیے ،انتظامیہ کےمطابق گھر خالی کروا کر مستحق افراد کومہیا کئے جائیں گے ۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 280 میں سے 30 گھروں پر قبضہ ہے، جو ہر صورت خالی کروایا جائے گا۔

آپریشن میں پولیس اہلکار، لیڈیز پولیس اور ہسپتال کے سکیورٹی گارڈز نے حصہ لیا اور دو گھروں کا سامان نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

یاد رہےجناح ہسپتال انتظامیہ نے موقف پیش کیا کہ نوٹس کے باوجود گھر خالی نہ کرنے پر ایکشن لیا گیا، قابضین کسی صورت گھر خالی کرنے کو تیار نہیں تھے۔