گوگل کا مہدی حسن کی برسی پر ان کو شاندار خراجِ تحسین


Mian Fayyaz Ahmed Posted on July 18, 2018

اسلام آباد: سرچ انجن اور ویب سروس گوگل نے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور شہنشاہِ غزل مہدی حسن خان کو ان کے یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے خوبصورت ڈوڈل تیار کیا ہے۔

استاد مہدی حسن خان نے اپنی پوری زندگی میں 50 ہزار سے زائد گیت، نغمے اور غزلیں گائی ہیں جو بہت مشہور ہوئیں اور انہوں نے کئی عشروں تک پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے اپنے بہترین گیت اور نغمے پیش کیے جو آج بھی مقبول ہیں۔ آخری عمر میں وہ سینے کے انفیکشن اور فالج کے شکار رہے اور 13 جون 2012ء کو ان کا انتقال ہوا۔