ہمارے لوگوں کو پارٹی چھوڑنے کے لیے دھمکیاں دی جارہی ہیں،نواز شریف


Mian Fayyaz Ahmed Posted on May 13, 2018

میاں نواز شریف کا جاتی امراء میں کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو دوسری جماعتوں میں جانے کے لیے دھمکیاں دی جارہی ہیں جو لوگ چلے گئے وہ کبھی ہمارے تھے ہی نہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بھارت ممبئی حملوں کے معاملے پر پاکستان کی معاونت نہیں کر رہا،میاں صاحب کو چاہیئے کہ وہ یا تو بیان واپس لیں یا وضاحت کریں،نواز شریف نے مودی کے بیان پر ٹھپہ لگا دیا ہے ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے پاس سارے ثبوت ہیں اجمل قصاب کے گھر کا پتہ بھی نواز شریف نے ہی دیا تھا۔چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ میاں صاحب اب ملک سے غداری پر اتر آئے ہیں۔