ہم خلائی مخلوق نہیں،رب کی مخلوق ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر


Faizul Hassan Posted on July 10, 2018

اسلام آباد: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فوج نے وہ چیزیں بھی برداشت کیں جوعام حالات میں نہیں کرتی، پاکستان میں ایسا کونسا الیکشن ہوا ہے، جس سے پہلے کسی سیاسی جماعت یا سیاستدانوں نے دھاندلی کا الزام نہ لگایا ہو، کوئی ایک ایسا الیکشن بتایا جائے جس سے پہلے کسی نے پارٹی نہ تبدیل کی ہو، یہ انتخابات کا وقت ہے اور سیاسی پارٹیاں دوسری پارٹیوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسا کونسا الیکشن ہوا ہے، جس سے پہلے کسی سیاسی جماعت یا سیاستدانوں نے دھاندلی کا الزام نہ لگایا ہو، کوئی ایک ایسا الیکشن بتایا جائے جس سے پہلے کسی نے پارٹی نہ تبدیل کی ہو، یہ انتخابات کا وقت ہے اور سیاسی پارٹیاں دوسری پارٹیوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتی ہیں۔خلائی مخلوق کے حوالے سے سوال پر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہم خلائی نہیں رب کی مخلوق ہیں جب کہ عوام جسےمنتخب کریں گے ہمیں وہ وزیراعظم قبول ہوگا۔