حکومت کے کارنامے، ڈان لیکس کے اہم کردار راؤ تحسین کو ڈی جی ریڈیو پاکستان بنانے کی منظوری دے دی گئی


Faizul Hassan Posted on May 16, 2018

پنجاب حکومت نے متنازعہ بیانات کے بعد اب متنازعہ فیصلے بھی دینا شروع کر دیے ہیں،ڈان لیکس کے ایک انتہائی اہم کردار راؤ تحسین کو ڈی جی ریڈیو پاکستان بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق راؤ تحسین کی تقرری کے لیے پنجاب حکومت کے فواد حسن فواد نے دستخط کیے ہیں،ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکرٹری اطلاعات نے وزیراعظم کے احکامات ماننے سے ہی انکار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی راؤ تحسین کو ڈان لیکس میں ملوث ہونے پر او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا ۔